29 جولائی 2026 - 03:35
اردن کے امریکی اڈے میں زور دھماکے

عرب ذرائع نے بدھ کی صبح اردن کے موفق السلطی امریکی اڈے میں امریکی فوجی نفری کی تعیناتی کے مقام پر زوردار دھماکے سنائے دیئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عرب ذرائع نے بدھ کی صبح اردن میں موفق السلطی امریکی اڈے پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقام پر بڑے دھماکوں کی خبر دی ہے۔

عراقی ذریعے "صابرین نیوز" نے ایک بریکنگ نیوز میں رپورٹ دی کہ ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں اردن میں امریکی اڈے پر دھماکے ہوئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، اردن میں امریکی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لئے فعال ہوئے لیکن ان میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور زبردست دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں سے چند منٹ قبل، کچھ ذرائع نے نے ایران سے کئی بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔

بعدازاں اردن کے مقامی ذرائع نے الازرق علاقے میں "موفق السلطی" فضائی اڈے پر ایرانی میزائلوں کے براہ راست حملے کی تصاویر جاری کیں۔

اسی اثناء میں "ایکسیوس" نامی صہیونی-امریکی ویگاہ نے ایک امریکی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے لکھا: "ایران نے چند لمحے قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ کیا ہے۔"

واضح رہے کہ ایران نے اس لمحے تک، اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha